Saturday, 27 April 2024, 09:40:57 am
حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،لعل چند ملہی
January 03, 2022

انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لعل چند ملہی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران اس حوالے سے کئی قوانین تشکیل دیے گئے ہیں۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت اقلیتوں، خواتین اور بچوں سمیت پسماندہ طبقات کی بہتری پر خاص توجہ دے رہی ہے۔لعل چند ملہی نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے صحافیوں کے تحفظ کا قانون ایک بڑی کامیابی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے غریب اور مستحق لوگوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے لیگل ایڈاینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ہیلپ لائن 1099 کے ذریعے فوری مدد، رہنمائی اور قانونی معاونت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ لاپتہ بچوں کے الرٹ سے متعلق زارا ایپ کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.