Wednesday, 16 October 2024, 10:17:28 am
 
وزیرخزانہ کا ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور
October 02, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی استحکام یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میںپاکستان اکانومی ڈیش بورڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام توقعات سے بڑھ کر مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ ملک کی معیشت کو سہارا دے گی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مہنگائی میں کمی ملک کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہو گی ۔

اکانومی ڈیش بورڈ کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ شفافیت اور حقیقت پر مبنی نقطۂ نظرکو بھی فروغ دے گا۔

اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے اقتصادی منظرنامہ اور شراکت داروں کے ساتھ گفتگو کا معیار بہتر ہوگا۔