Saturday, 27 July 2024, 12:14:12 pm
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،چوہدری انوار ا لحق
October 02, 2023

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مظفر آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن حکومت احتجاج کی آڑ میں کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر کی صورتحال کے بارے میں مذموم مہم کو مسترد کرتے ہوئے اُس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔