Thursday, 09 May 2024, 01:50:49 pm
سی پیک کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا ہے:نصیر کاشانی
October 02, 2021

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔وہ گوادر میں چین کے مالی تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر ہے تھے۔گوادری پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی منصوبے جنوب ایشیائی خطے کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔نصیر کاشانی نے پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے کے لئے تعاون پر چین جبکہ کورونا وباء کے اثرات کے باوجود اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے پر چینی انجینئرروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.