وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ دن سیاست کے دو خیالات کو الگ کرتا ہے۔ایک وہ جنہوں نے سیاست کو ریاست کے لئے قربان کیا اور دوسرا وہ جنہوں نے سیاست کی خاطر ریاست پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بھولی ہے نہ بھولے گی۔
وزیراعظم نے ترقی کے مقاصد کے حصول اور آئندہ نسلوں کو روشن مستقبل فراہم کرنے کے لئے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔