Monday, 20 May 2024, 12:00:28 pm
سانحہ9مئی کے واقعات سے ملک کاتشخص بری طرح مجروح ہوا،صدر
May 09, 2024

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔جب ایک مشتعل سیاسی گروہ نے ملک بھر میں کہرام مچاکر سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

ایک بیان میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان افسوسناک واقعات سے ملک کا تشخص شدید مجروح ہوا جس سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے۔

انہوں نے گروہ کے حملوں کو ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے کی کوشش قرار دیا۔

صدر نے پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سانحہ 9مئی کے تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاررروائی ہونی چاہئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.