Saturday, 27 April 2024, 12:28:45 am
تجزیہ کاروں کی مؤخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی عرب کی تعریف
July 02, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ سعودی عرب کی اس سہولت سے ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہاکہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر رشید احمد خان، ڈاکٹر فاروق حسنات، ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی اور ڈاکٹرزاہد انور خان شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.