Thursday, 26 December 2024, 03:04:27 pm
 
نائب وزیراعظم کی ملائیشیا میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر امداد کی پیشکش
December 01, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے ملائیشیا میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیاء کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ملائیشیاء کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اداروں کے درمیان پاکستان سے انسانی امداد کے حوالے سے بات چیت پر اتفاق کیا۔