فائل فوٹو
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی زرعی شماری سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے آج(اتوار کو) نارووال میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں منصوبہ بندی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرسبز پاکستان منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔
احسن اقبال نے زرعی شعبے میں پالیسی سازی کے لئے اعداد و شمار کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زیادہ آبادی بلاواسطہ یا بالواسطہ زراعت سے منسلک ہے۔
انہوں نے فیلڈ فور سے کہا کہ وہ درست اعداد و شمار اکٹھے کرنے کے لئے انتہائی تندہی سے کام کریں کیونکہ زرعی شماری پاکستان کی ترقی کے لئے اہم قدم ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ زرعی اعداد و شمار سے کسانوں کو درپیش مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کا مقصد پیداوار بڑھانا ہے۔
وفاقی وزیر نے تمام شعبوں میں جدید رجحانات استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔