Saturday, 27 July 2024, 06:01:46 pm
خیبرپختونخوامیں ایڈزکےمریضوں کی مفت تشخیص اورعلاج کیلئے15 مراکزقائم
December 01, 2023

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کےلئے پندرہ مراکز قائم کئے ہیں۔

صحت کے بارے میں نگران صوبائی مشیر ڈاکٹر ریاض انور نے آج پشاور میں ایک بیان میں کہا کہ پہلے سے موجود چھ مراکز کے علاوہ اس سال مزید سات نئے تشخیصی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ نئے تشخیصی مراکز سوات، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، پارا چنار، میران شاہ اور باجوڑ اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔