پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے آج لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان رنگ و نسل، مذہب اور ذات پات سے قطع نظر ہم سب کا گھر ہے اور ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کوفروغ دیتا ہے۔