سندھ کے وزیراعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے جرمنی کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
کراچی میں آج جرمنی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔جرمنی کے سفیر نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اُن کی حکومت نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ یورو فراہم کئے ہیں۔جرمنی کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلبہ بھی اُن کے ملک کے تعلیمی نظام سے سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت مستفید ہو سکتے ہیں۔