وزیرداخلہ سیدمحسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیلئے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے آج (منگل)سکھرمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں کشمور، گھوٹکی اورشکارپورکے اضلاع میں امن قائم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیںگے۔
اس سے پہلے انہوں نے سکھرمیں پاسپورٹ آفس اورنادراریجنل مرکزکااچانک دورہ کیا۔
اس دورے میں وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس میں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔
انہوں نے کہاکہ سکھرشہراورروہڑی میں تین ماہ کے اندردونئے نادرامراکز قائم کئے جائینگے۔