Monday, 02 December 2024, 02:34:16 am
 
سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
November 06, 2024

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

اس کنویں سے روزانہ تقریبا دس ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہونے کا اندازہ ہے جس سے ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی سہولت سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔