پاکستان اور جمہوریہ کوریا نے دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور پاکستان میں کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور کوریا کی عدلیہ کے درمیان مفاہمت کی مجوزہ یادداشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر چیف جسٹس کے آئندہ دورہ سیئول کے دوران دستخط متوقع ہیں۔