قانونی معاملات کو نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں مختلف مجوزہ قانونی ترامیم اور قانونی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے ایف آئی اے ایکٹ انیس سو چوہتر، تعزیرات پاکستان اٹھارہ سو ساٹھ اور ضابطہ فوجداری اٹھارہ سو اٹھانوے میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی۔
کمیٹی نے سول سرونٹس ایکٹ انیس سو تہتر اور امیگریشن رولز انیس سو اناسی میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل دو ہزار چھبیس پر غور موخر کردیا۔