یوم عاشورکل ملک بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا جس کامقصد حضرت امام حسین اورکربلامیں ان کے جانثاررفقاء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرناہے۔ملک کے تمام شہروں اورقصبوں میں ماتمی جلوس نکالے جائیںگے۔علمائے کرام اورذاکرین حضرت امام حسین کی روشن اورواضح تعلیمات سمیت سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالیںگے۔ادھرآج نویں محرم الحرام کے موقع پرشہدائے کربلاکی یادمیں ملک کے مختلف حصوں میں تعزیے اور ذوالجناح جلوس نکالے جائیںگے۔جامع سیکیورٹی پلا ن کے تحت پُرامن ماتمی جلوس یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی اورڈرون کیمروں کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔