Monday, 28 September 2026, 03:43:22 am
 
پاکستان، سعودی عرب کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
September 27, 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اورسعودی شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے خلاف مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریاض نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کی افواج کے سربراہان کے اجلاس کے نتائج کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے حملوں کے ساتھ ساتھ مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔