Thursday, 07 November 2024, 05:39:19 am
 
وزیراعلیٰ کا سندھ میں ملیریا کے پھیلاؤ کا نوٹس
August 27, 2023

سندھ کے نگران وزیراعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے میں بڑھتے ہوئے ملیریا کی کیسز کا نوٹس لے لیا ہے۔

آج کراچی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن سے ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے متاثرہ ڈویژنز کے صحت اور مقامی حکومت کے محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ملیریا کے خلاف مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔