Friday, 07 October 2022, 02:31:22 pm
سندھ کے ہنگامی امدادی ادارے کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
August 27, 2022

سندھ کے ہنگامی امدادی ادارے کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سیلاب سے مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی گیلانی نے کہا کہ نصیر آباد، جعفر آباد اور محبت پور میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے چوکس ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ متاثرین سیلاب کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔