Saturday, 14 December 2024, 01:32:01 am
 
روزے رکھنے سے اللہ کا عرفان بڑھتا ہے،سید ریاست علی
April 18, 2023

معروف مذہبی رہنماؤں، غذا اور صحت کے ماہرین ریڈیو پاکستان کے خصوصی رمضان پوڈکاسٹ نشریات میں شرکت کر رہے ہیں۔آج نشریات کے 27ویں دن معروف مذہبی سکالر سید ریاست علی شاہ نے کہا کہ رمضان کے دوران روزے رکھنے سے اللہ کا عرفان بڑھتا ہے۔فیملی تھراپسٹ سائرہ علی نے کہا کہ صبر، ہمدردی اور عفو و درگزر ہمارے خاندانی تھراپی سیشن کے ضروری حصہ ہیں۔نعت خواں محمد رمیض نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔رمضان کی یہ خصوصی نشریات ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔لوگ شام ساڑھے پانچ بجے سے چھ بجے تک فون نمبر 051-9208940 پر کال کر کے ان نشریات میں شرکت کر سکتے ہیں۔