Friday, 27 December 2024, 03:21:04 am
 
حکومت پلگ اینڈ پلے طرز پر انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنا چاہتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
May 27, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پلگ اینڈ پلے ماڈل طرز کے انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنا چاہتی ہے۔

آج (پیر)لاہور میں خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت کے قیام کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اس میں تیزی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔