وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبے بھر میں حفاظتی اور انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈیز واسا کو بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہنے کو کہا۔