Saturday, 18 May 2024, 04:41:14 pm
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے ڈبلیوایچ اوکی علاقائی ڈائریکٹر کی ملاقات
May 03, 2024

عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹرحنان بلخی نے آج لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

انہوں نے مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا کیونکہ صحت کے شعبے کو بہتر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کیلئے بتیس فیلڈ ہسپتال فعال کردیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن آئندہ پانچ سال کے دوران ہر ضلع میں جدید ہسپتال قائم کرنا ہے۔

ڈاکٹرحنان بلخی نے قدرتی آفات میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔