Monday, 20 May 2024, 03:01:49 am
وزیراعلی پنجاب اور ترکمانستان کے سفیر کا سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
May 08, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے آج لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اور ترکمانستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں توانائی، صنعت، لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، زراعت اور لائیو سٹاک جیسے شعبوں میں تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔