Saturday, 18 May 2024, 06:04:54 pm
صحت مند پنجاب وزیراعلی مریم نوازکی اولین ترجیح ہے،عظمیٰ بخاری
May 04, 2024

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بہاولپور ، جھنگ ، اوکاڑہ ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں فیلڈ ہسپتال مکمل طورپر فعال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کوسہولیات فراہم کررہے ہیں۔