Friday, 17 May 2024, 03:39:35 pm
پنجاب حکومت امریکی سرمایہ کاروں کومحفوظ ماحول فراہم کرے گی،مریم نواز
May 02, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کےلئے محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔

 وہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے آج لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت، زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

 اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پرمبارکباد پیش کی۔