Friday, 07 February 2025, 03:27:07 am
 
صحت سہولیات میں بہتری لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے،مریم نواز
May 26, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیلز منصوبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے شدید گرمی میں عوامی خدمت کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعریف کی۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس منصوبے کے تحت ہزاروں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔