Monday, 02 December 2024, 06:58:30 pm
 
پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا
May 26, 2024

پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر شہریوں کی سہولت کیلئے قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے ایک آن لائن پورٹل کا اجراء کیا ہے۔

اس اقدام سے عوام عیدالاضحی کیلئے قربانی کے جانور آن لائن خرید سکیں گے۔ یہ عمل جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر شروع کیا گیا ہے۔

پورٹل پر جانوروں کی تفصیل سمیت ان کی تصویریں، عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دوسری متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پورٹل رقم کی منتقلی کیلئے محفوظ ہے اور اس میں جانور خریدنے اور بیچنے والوں کے شناختی کارڈ درکار ہوں گے۔