پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان چھٹا اور آخری غیر سرکاری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔اس سے پہلے گزشتہ روز ہرارے میں سیریز کے کھیلے گئے پانچویں میچ میں پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو ایک سو ستتر رنز سے ہرا دیا۔زمبابوے کو سیریز میں تین دو سے برتری حاصل ہے۔