Friday, 09 May 2025, 06:17:07 pm
 
پی ایس ایل کے باقی میچز متحدہ عرب امارات منتقل
May 09, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کردئیے ہیں۔

یہ میچز شیڈول کے مطابق راولپنڈی' ملتان اور لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

پاکستان سپرلیگ کے آئندہ کھیلے جانے والے میچوں کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔