Wednesday, 15 January 2025, 07:40:27 pm
 
ایس آئی ایف سی کی اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کےقیام کی منظوری
March 25, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

آئی ٹی پارک وفاقی دارالحکومت کے جی ٹین سیکٹر میں تین ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کیا جائے گا۔

یہ پارک پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے جدت اور ترقی کے شاندار مواقع فراہم ہوں گے۔یہ آئی ٹی پارک سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت قائم کیا جائے گا جس میں تقریباً چھ ہزار فری لانسرز کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کا مقصد آئی ٹی صنعت میں تخلیق اور تعاون کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔