Tuesday, 03 December 2024, 05:09:36 pm
 
محسن نقوی کی مریم نواز کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
February 24, 2024

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج لاہور میں صوبے کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نوازسے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے مریم نواز کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پنجاب کی تاریخ میں پہلی منتخب خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہوگا۔

انہوں نے مریم نواز کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گی۔

انہوں نے مریم نوازکو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ نے اس موقع پر محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ عوامی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گی۔