سندھ حکومت نے مون سون شروع ہونے سے پہلے کراچی میں تمام سیلابی نالوں کی مکمل صفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ جمعرات کے روز کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔