Monday, 10 February 2025, 08:45:14 am
 
وزیراعظم نے صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہا
February 22, 2024

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے ملک کے معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی مختصر مدت میں ترقی کے لئے نگران وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔