پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمٰن جے المطہری نے پنجاب کےساتھ لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کویت کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے ان کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔