وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے جدید معاشی ترقی کے لئے مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں تحقیق اور علم کے حصول کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم نے پاکستان کو علم کی سرزمین میں تبدیل کرتے ہوئے اسے دنیا کے بڑے ملکوں میں شامل کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک معاشی استحکام کی منزل حاصل نہیں کر سکتا اور معاشی اہداف کے حصول کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔