سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی میں سیف سٹی منصوبے اور پولیس ہیلتھ کارڈ کے تحت سندھ سرویلنس سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کا مقصد بلا رکاوٹ حفاظتی انتظامات یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے آغاز سے جرائم اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے دو پروگرام آٹو میٹک نمبر پلیٹ کی شناخت اور چہرے کی پہچان کے پروگرام ایک ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سرویلنس سسٹم صوبے میں موجود اسی ہزار سے زائد مجرموں کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہوگا۔