Friday, 29 March 2024, 06:57:13 pm
پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ، ریڈیو پاکستان میں پروگرامز کا سلسلہ شروع
June 20, 2022

ریڈیوپاکستان نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منانے کے سلسلے میں پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کو اجاگر کیا جاسکے ۔

ان پروگراموں کی تیاری کا مقصد نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے پس پردہ محرکات سے آگاہ کرنا اور جذبہ حب الوطنی اورقومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ان پرگراموں میں ٹاک شو ' انٹرویوز ' رپورٹس ' دستاویزی پروگرام' ذہنی آزمائش کے مقابلے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دوسرے ممتاز رہنمائوں کی تقریریوں سے اقتباسات شامل ہیں۔خبروں اورحالات حاضرہ کا شعبہ ان پروگراموں کے ذریعے پاکستان کی تاریخ نے اہم واقعات کامیابیوں اور گزشتہ پچھتر سال میں مختلف شخصیات کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کرے گا۔ریڈیوپاکستان اپنے تمام سٹیشنوں سے اس موضوع پر پروگرام نشر کررہا ہے اور ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو شو ہوںگے۔یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پورے ملک میں پنجابی' سندھی ' بلوچی ' پشتو' سرائیکی ' براہوی ' ہندکو' بلتی ' شینا اور پہاڑی زبانوں میں آزادی میلے ہوںگے ۔چودہ اگست 2022 کوخصوصی مشاعرے بھی نشر کیئے جائیںگے۔