پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیاں آسان بنانا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔
آج لاہور میں نجکاری کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہروں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا پائیدار نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر نے وزیراعلیٰ کے وژن اور عوامی مسائل تیزی سے حل کرنے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبہ ملکی تقدیر بدل دینے والا منصوبہ ثابت ہو گا۔