جی ٹونٹی رہنماؤں نے محصور فلسطینیوں کیلئے امداد کی فوری فراہمی کے سلسلے کو بڑھانے اور وسعت دینے پر زور دیا ہے۔
برازیل کے شہرRio De Janeiro میں منعقدہ سربراہ کانفرنس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں رہنماؤں نے لوگوں کی مشکلات اور جنگ کے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا اور مسئلے کے دو ریاستی حل پر
زور دیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2735 کے مطابق غزہ میں جامع جنگ بندی کی حمایت کی اورکہا کہ لبنان میں بلیو لائن کے دونوں طرف کے شہریوں کو بحفاظت اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا جائے۔