Thursday, 21 November 2024, 11:21:26 am
 
نیوزی لینڈ میں خالصتان ریفرنڈم ، بھارت کو سکھوں پر ظلم و ستم ختم کرنے کا سخت پیغام
November 17, 2024

نیوزی لینڈ میں خالصتان ریفرنڈم سے بھارت کو یہ سخت پیغام ملا ہے کہ وہ سکھوں پرمظالم بند کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خالصتان کیلئے ریفرنڈم کے نتائج اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو بھیجے جائیںگے تاکہ سکھوں کے ایک علیحدہ وطن کے قیام کیلئے عالمی

سطح پر حمایت حاصل کی جائے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ سکھوں کے آزادی اورخودمختاری کے پیدائشی حق کو تسلیم کرے کیونکہ خالصتان تحریک نے ایک خودمختار ملک کی جدوجہد کیلئے دنیا بھر میں سکھوں کومتحرک کیا ہے ۔

خالصتان کا مطالبہ ہرسکھ کا خواب اور پیدائشی حق ہے ۔