نیوزی لینڈ میں بھارت کے اندر سکھوں کیلئے خالصتان کے نام سے ایک آزاد ریاست کے قیام کیلئے ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔
آج صبح نو بجے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ووٹرز جس میں خواتین ، نوجوان اور بزرگ شامل تھیں آک لینڈ کے AOTEA SQUARE میں لمبی قطاریں دیکھائی دی۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دوسروں شہروں میں رہائش پذیر سکھ برادری کے ارکان کی ایک بڑی تعداد بھی آک لینڈ آمد آئے ۔
ووٹنگ شروع ہونے والے پہلے ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں لوگوں نے خالصتان کے قیام کیلئے دعا کی اوراس مقصد کے حصول کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر ووٹرز نے بھارت مخالف اورخالصتان کے حق میں نعرے لگائے ۔