خیبرپختونخوا کی حکومت نے ضم اضلاع میں فنی اورٹیکنیکل تعلیم کے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بات وزیر محنت فضل شکور خان نے آج چار سدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
فضل شکور نے کہاکہ ضم اضلاع میں فنی تربیت کے ان اداروں میں بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیںگے اور انھیں روز گار کمانے کے قابل بنایاجائے گا ۔