Friday, 27 December 2024, 02:53:51 am
 
این اے148ملتان ون میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری
May 19, 2024

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148ملتان ایک میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے ۔ہمارے ملتان کے نمائندے کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے مقررہ وقت پر شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔گرم موسم کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں جلد ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پرپہنچ رہے ہیں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پولنگ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ووٹ ڈالنے کیلئے مجموعی طورپر دو سوپچھہتر پولنگ سٹیشن اور نو سو تریپن پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں کے چار سو پچاسی اور خواتین کیلئے چار سو اڑتالیس پولنگ بوتھ شامل ہیں انتخابات میں مجموعی طورپر چار لاکھ چوالیس ہزار دو سواکتیس اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیںگے۔سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ نشست خالی کی تھی ان کے صاحبزادے سید علی قاسم گیلانی پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے اورآزاد امیدوار تیمور الطاف مہے جنھیں سنی اتحا د کونسل کی حمایت حاصل ہے حلقے میں اہم امیدوار ہیں۔