Thursday, 26 December 2024, 08:36:37 pm
 
گورنرپنجاب کاموسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کیلئےاجتماعی کوششوں پرزور
September 18, 2023

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔

وہ آج لاہور میں آسیان ملکوں کے غیر ملکی سفارت کاری کورس شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی منڈی کو بہترین معیار کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے۔

گورنر نے آسیان ملکوں پر زور دیا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے گئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے استفادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آسیان ملکوں کے درمیان سیاست، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے علاقائی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے عوام کی سطح پر روابط مستحکم بنانا اشد ضروری ہے۔