Wednesday, 05 February 2025, 01:50:25 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا
May 18, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم خیبر پختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان بالائی پنجاب اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران زیریں خیبرپختونخوا خطے پوٹھوہار اور اسلام آباد میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکتیسکراچی اٹھائیس پشاور چھبیسکوئٹہ بیس گلگت سترہمری اٹھارہ اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر Leh پلوامہ اننت ناگ شوپیاں بارہ مولہ اور جموں میںمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور اننت ناگ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ جموںستائیس Lehچار پلوامہ اور بارہ مولہ چودہ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔