Wednesday, 05 February 2025, 02:40:57 pm
 
ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرداورخشک رہے گا
January 23, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوںمیں موسم زیادہ ترسرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کاامکان ہے۔

تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی یا درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہکراچی اٹھارہپشاور آٹھکوئٹہ منفی دوگلگت صفرمری دواور مظفرآباد تین ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh ،پلوامہ ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی ابرآلود اور شدید سردرہنے جبکہ جموںمیں خشک اور سردرہنے کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اورشوپیاں میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ،LEHمنفی 10، اننت ناگ منفی چار اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ