صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قوم اور امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں جو موجودہ مسائل پر قابو پانے کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہو ں نے بارہ ربیع الاول کے مبارک موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ قیامت تک پوری انسانیت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انسانیت کے لئے محبت اور شفقت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر پاک صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی حیات طیبہ، اعلیٰ کردار اور مثالی طرز عمل پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس دن ہمیں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہیںظلم و جبر کا سامنا ہے۔