Thursday, 28 March 2024, 03:10:15 pm
پاکستان،تاجکستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم
December 14, 2022

اس عزم کا اظہار بدھ کے روزاسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے شہبازشریف نے صنعت اور زراعت کے شعبوں میں معاشی تعاون بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا\۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان وسطی ایشیا کا راستہ ہے اور ہم کاسا 1000 منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں اور وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان کے درمیان ریل، سڑک اور توانائی کے روابط کو بڑھایا ہے۔تاجک صدر نے کہا کہ آج دستخط ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں سے ہمارے مضبوط برادرانہ تعلقات میں نئی تیزی آئے گی اور ادارہ جاتی سطح پر مفاہمت میں اضافہ ہو گا۔

May be an image of 3 people, people standing and suitامام علی رحمن نے کہا کہ ہم کراچی اور گوادر بندرگاہ تک تاجکستان کی رسائی میں سہولت میں اشتراک کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان موقف میں ہم آہنگی ہے اور ہم عالمی، علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس سے پہلے توانائی، تجارت، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔